خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 03 مئی 2015ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔
اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا ۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام نکاح ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے ۔ آپس میں ان کے تعلق ہمیشہ اچھے اور قائم رہیں اور آئندہ نسلیں بھی نیک،صالح اور دین کی خدمت کرنے والی ہوں۔
پہلا نکاح عزیز ہ ثمرہ احمد جیسل بنت مکرم اطہر احمد جیسل صاحب کا ہے جو عزیزم سمیر احمد خان ابن مکرم شاہد احمد خان صاحب جلنگھم کے ساتھ تیس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ عمارہ انوربنت مکرم محمد انور صاحب کا ہے جو عزیزم شہزاد نعیم ابن مکرم ساجد نعیم صاحب شہید کینیڈا کے ساتھ دس ہزار کنیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے ۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ امۃ الشافی احمد بنت مکرم حفیظ بھٹی صاحب کا ہے جو عبد السلام عودہ ابن مکرم مسعود محمود عودہ صاحب کبابیر کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔مکرم منیر عودہ صاحب عبد السلام عودہ کےوکیل ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ ایمن شاہ بنت مکرم سید عرفان احمد شاہ صاحب نیو مالڈن کا ہے جو عزیزم عمیر احمد ابن مکرم ظفر عباس صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
ان رشتوں کے مبارک ہونے کے لئے، ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے دعا کر لیں۔
(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)