ارشادِ نبوی
لیلۃ القدر کی دعا
حضرت عائشہ ؓروایت کرتی ہیںکہ مَیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کی کہ یارسول اللہ اگرمجھے علم ہوجائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو مَیں اس میں کیا دعاکروں؟ فرمایا کہ تُویہ دعا کرکہ:اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ۔ اے اللہ تُوبہت معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند فرماتاہے۔ پس تُو مجھے بھی بخش دے اور معاف فرما دے۔
(ترمذی ابواب الدعوات)