مجلس خدام الاحمدیہ مقامی ربوہ کے زیر انتظام جلسہ یوم مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا بابرکت انعقاد
مجلس خدام الاحمدیہ مقامی ربوہ نے سیدنا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد المصلح الموعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں17؍فروری2019ء بروز اتوار ایوان محمود ربوہ میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا۔ جلسہ کی صدارت مہمانِ خصوصی مکرم اسفند یار منیب صاحب انچارج شعبہ تاریخ احمدیت نے کی۔جلسہ میں شامل ہونے والے خدام کی تعداد کو بوجوہمحدود رکھنا مقصود تھا اس لئے ربوہ کے چھ سو سے زائد خدام اس جلسہ میں شامل ہو سکے۔
جلسہ یوم مصلح موعود کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم حافظ عبدالسلام صاحب نے تلاوت کرنے کی سعادت پائی۔اس کے بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے پاکیزہ منظوم کلام’’ عہد شکنی نہ کرو اہلِ وفا ہو جاؤ‘‘ میں سے منتخب اشعار مکرم لبیداحمد عالم صاحب نے پڑھے۔ بعد ازاں مکرم عدیل شہزاد صاحب نے خدام الاحمدیہ کے قیام کے مقاصد پر ایک تقریر کی جس میں انہوں نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ارشادات کی روشنی میں خدام بھائیوں کو خدام الاحمدیہ کے قیام کے بنیادی مقصد کےحوالے سے بتایا۔
جلسہ کے مہمان خصوصی نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی سیرت سے چنیدہ واقعات پیش کئے اور خدام بھائیوں سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدام الاحمدیہ سے توقعات کا اظہار کیا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اوربتایا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکات کے بارے میں خود ہادی کونین رحمۃ للعلمین صلی اللہ علیہ و سلم نے پیش خبری دی تھی۔
جلسہ کے اختتام سے قبل مکرم ارسلان احمد صاحب اور مکرم رانا صہیب احمدصاحب اور مکرم رضوان ملک صاحب نےپروفیسر مبارک احمدعابد صاحب کی نظم ’’اے فضلِ عمر‘‘ پیش کی۔جلسہ کے اختتام پر صدر جلسہ نے دعا کروائی ۔
(رپورٹ: سعود رفاقت۔ ناظم تربیت مقامی)
٭…٭…٭