نمازِ جنازہ حاضرو غائب مورخہ 31؍ جنوری 2019ء
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ 31؍جنوری2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجدفضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ نرگس ناہید صاحبہ اہلیہ مکرم عزیز اللہ صاحب (مورڈن ۔یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر:
مکرمہ نرگس ناہید صاحبہ اہلیہ مکرم عزیز اللہ صاحب (مورڈن ۔یوکے)
29؍جنوری 2019ء کو 48سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت حاجی رحمت اللہ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام (سابق امیر جماعت جالندھر )کی پڑپوتی اور محترم ڈاکٹر عبدالحفیظ صاحب مرحوم کی بیٹی اورمحترم میاں احمد دین صاحب کی بہو تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابندایک نیک ، ملنسار اورمخلص خاتون تھیں۔جماعت اور خلافت کے ساتھ انتہائی وفا اور محبت کا تعلق تھا ۔پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو بیٹیاں اور دوبیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
نماز جناز ہ غائب:
-1مکر م محمد سلیم جاوید صاحب(واہ کینٹ)
16؍دسمبر2018ءکوبقضائےالٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ صوم وصلوۃ کے پابند ، چندوں میں باقاعدہ اورغریبوں کے ہمدرد تھے ۔خلافت اور خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا تعلق تھا ۔23 سال تک واہ کینٹ میں بطور سیکرٹری وقف جدید خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دوبیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔
-2مکر مہ نعیمہ بشیر صاحبہ اہلیہ مکرم سیٹھ محمد بشیر صاحب (حیدرآباد ۔انڈیا)
10؍جنوری 2019ءبقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ آپ محترم سیٹھ عبداللہ الٰہ دین صاحب مرحوم کی پڑپوتی ، محترم ابراہیم الٰہ دین صاحب کی پوتی اورمحترم محمد نورالدین الٰہ دین صاحب کی بیٹی تھیں۔جماعت اور خلافت کے ساتھ اخلاص ووفا کا تعلق تھا۔آپ کو حج بیت اللہ کے علاوہ دو دفعہ عمرہ کی بھی توفیق ملی ۔ حیدر آباد دکن میں لجنہ اماء اللہ کی جنرل سیکرٹری کے علاوہ صدر لجنہ اور پھر صوبائی صدر آندھرا پردیش کے طورپر خدمت کی توفیق پائی ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ محترم عبد الرشید صاحب حیدر آبادی کی خالہ زاد بہن تھیں۔
-3مکر م سلطان احمد ڈوگر صاحب(سابق مینجر ضیاء الاسلام پریس ۔ربوہ)
22؍جنوری 2019ء کو بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ نے 1970ء سے صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے مختلف دفاتر میں خدمت کی توفیق پائی۔ مجلس خدام الاحمدیہ مقامی ربوہ کے ناظم مال کے علاوہ اپنے حلقہ میں زعیم انصارا للہ اور نائب صدر محلہ کے طور پر بھی خدمت بجالاتے رہے ۔ 2006ء میں بطور مینجر ضیاء الاسلام پریس ربوہ ریٹائرڈ ہوئے۔ اس دوران آپ کو مخالفین کی جانب سے متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑا اورکئی مرتبہ اسیر راہ مولی ٰ بھی رہے ۔آخری مرتبہ تو گرفتاری کے بعد ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی بنا دیا گیا۔آپ نے شوگر کی بیماری کے باوجود بہت حوصلہ اور صبر سے اپنی اسیری کے ایام گزارے۔ بہت شفیق، ہمدرد ، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ خلافت اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے والہانہ لگاؤ تھا۔ مرحوم موصی تھے ۔آپ مکرم رفاقت احمد ڈوگر صاحب (انچارج رقیم پریس غانا) کے والد تھے ۔
-4مکر م پی کے عمر صاحب ابن مکرم بی کنجالی صاحب مرحوم (مرکرہ کرناٹک۔انڈیا)
9؍جنوری 2019 ء کو 72 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ کے والد مکرم بی کنجالی صاحب نے 1951ء میں بیعت کی اور اس وجہ سے انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مرحوم نے 12سال تک صدر جماعت مرکرہ (کرناٹک)کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔ صوم وصلوۃ کے پابند ، تہجد گزار، ملنسار، مالی قربانی میں پیش پیش ، مہمان نواز ، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ عقیدت اور محبت کا تعلق تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ3بیٹیاں اور 9بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
-5مکر مہ شاہدہ شہیر صاحبہ (کینیڈا)
15؍جنوری 2019ء کو 47سال کی عمر میں بعارضہ کینسر وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند ، تہجد گزار ،ایک نیک ،مخلص اور دعا گو خاتون تھیں۔قرآن کریم سے خاص شغف تھا۔بیماری کے دوران بھی بچوں کو قرآن کریم پڑھاتی تھیں۔ چھوٹی بیٹی کو بہت محنت سے قرآن حفظ کروانے میں مدد کی ۔آپ کے بیٹے عزیزم صہیب احمد جامعہ احمدیہ کینیڈا میں زیر تعلیم ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭