خطبہ نکاح

نمازِ جنازہ حاضرو غائب مورخہ 10؍فروری 2018ء

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 10؍فروری 2018ء کو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرم محمد اعجاز صاحب (سٹن ۔ یو کے )کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم محمد اعجاز صاحب (سٹن ۔یوکے)

6 فروری 2019ء کو 50سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کا تعلق حضرت بابوفقیر علی صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے ہے جو قادیان کے پہلے سٹیشن ماسٹر تھے۔ جماعتی کاموں میں بہت بشاشت سے حصہ لیتے تھے اور چندوں میں بہت باقاعدہ تھے ۔انتہائی ملنساراور خوش اخلاق انسان تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم نذر احمد صاحب (ربوہ)

5؍جنوری 2019ءکوبقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ مرحومہ انتہائی متوکل ، خداترس اور خلافت کے ساتھ والہانہ محبت کا تعلق رکھنے والی ایک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ چندوں میں بہت باقاعدہ تھیں۔اپنی اولاد کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔بیوگی کا لمبا عرصہ بڑے صبر وہمت کے ساتھ گزارا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم انتصار احمد نذر صاحب (مربی سلسلہ۔استاد جامعہ احمدیہ سینئر سیکشن ربوہ) کی والدہ تھیں۔
-2مکرم مقصود احمد گل صاحب ابن مکرم غلام علی گل صاحب مرحوم (پلا ثور ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ)21 دسمبر 2018ء کو78سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم ایک شفیق ، ہمدرد ، معاملہ فہم اور غریب پرورانسان تھے ۔ مقامی اور ضلعی سطح پر مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔ مقامی گاؤں 287ج ب پلاثور میں مسجد بیت المجیب تعمیر کروانے کی توفیق ملی ۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں تین بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم مقبول احمد ساہی صاحب شہید اور مکرم محمود احمد اٹھوال صاحب شہید آف پنوعاقل ضلع سکھر کے برادر نسبتی تھے ۔

-3مکرمہ صادقہ جمیل صاحبہ اہلیہ مکرم میر جمیل احمد صاحب(ڈیریانوالہ ضلع نارووال)

8 دسمبر 2018ءکو76سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کے والد مکرم دین محمد صاحب(آف لویری والا ضلع گجرات)کے ذریعہ آئی جنہوں نے 1918ء میں 18سال کی عمر میں احمدیت قبول کی ۔گاؤں کے احمدی اور غیر احمدی بچوں کو قرآن مجید پڑھانے کی بھی توفیق پائی ۔عورتوں کے مسائل حل کروانے میں مدد کیا کرتی تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، دعا گو، ہمدرد اور خدمت دین کا جذبہ رکھنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم حافظ مسعود احمد صاحب (کارکن ٹیلی فون ایکسچینج مسجد فضل لندن) کی بہن اور مکرم میر انجم پرویز صاحب( مربی سلسلہ مرکزی عربی ڈیسک یوکے)کی ساس تھیں۔

-4مکرم ملک محمد یوسف صاحب (ربوہ)

3فروری 2019ء کو 64سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والے ،ملنسار ، سادہ مزاج،خوش اخلاق اور باوفا انسان تھے ۔ خلافت کے ساتھ والہانہ عقیدت کا تعلق تھا۔ واقفین زندگی کا بے حد احترام کرتے تھے ۔ مرحوم موصی تھے ۔ آپ مکرم ملک محمد افضال صاحب( مربی سلسلہ۔ دفتر وصیت ربوہ )کے والد تھے ۔

-5مکرم نواب خان صاحب ابن مکرم علی بخش صاحب (لنگے ضلع گجرات)

26ستمبر 2018ء کو 74سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔1956ء میں اپنے بھائی مکرم عبد السلام صاحب کے ہمراہ بیعت کی توفیق پائی۔والدین کو جب پتہ چلا کہ یہ دونوں بھائی احمدی ہوگئے ہیں تو انہیں گھر سے نکال دیا گیا۔پریشانی میں حضرت مصلح موعود کی خدمت میں خط لکھا تو آپؓ نے ان الفاظ میں تسلی دلائی کہ ’’حضرت علی جب مسلمان ہوئے تو آپ سے چھوٹی عمر کے تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی ،وہی خدا اب بھی ہے ۔اگر آپ استقامت دکھائیں گے تو آپ کے دشمنوں کو آپ کے قدموں میں لاڈالے گا’’۔چنانچہ بعد میں ایساہی ہوا کہ والدین اور دوسرے رشتہ داروں نے معافی مانگ لی اور یہ دونوں بھائی گھر واپس آگئے۔مرحوم چندوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔غیر از جماعت کو مرکز زیارت کے لیے لایا کرتے تھے ۔نماز باجماعت کے پابند تھے اور تنظیمی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔

-6عزیزم سمیر احمد ۔وقف نو(پونہ ۔مہاراشٹرا ۔بھارت)

15 جنوری 2019ء کو ایک سال ایک ماہ کی عمر میں نمونیہ سے وفات پاگیا۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم مکرم نصیر احمد صاحب (آف دہلی)کا پوتا اور مکرم محمد ابراہیم صاحب مرحوم درویش قادیان کا پڑپوتا تھا ۔ اسی طرح مکرم چوہدری محمود احمد عارف صاحب درویش مرحوم کا پڑنواسہ اور مکرم طاہر احمد عارف صاحب (صدر جماعت پونہ)کا نواسہ تھا۔مرحوم نے سخت تکلیف کے باوجود بیماری کا عرصہ نہایت صبر سے گزارا۔یہ بچہ تحریک وقف نو میں شامل تھا۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button