حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات مورخہ 15؍ تا 17؍ جولائی 2019ء
مورخہ15؍ تا17؍ جولائی 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…16؍ جولائی بروز منگل: آج شام کو فيملي ملاقاتوں کے بعد حضور انور نے مکرم انیل احمد صاحب ابن مکرم لئیق احمد صاحب (نائب سیکرٹری ضیافت، یوکے) اور عزیزہ عنبر احمد بنت مکرم بشارت احمد صاحب کي دعوتِ وليمہ ميں شرکت کے ليے اسلام آباد میں موجود ملٹی پرپز (multi purpose)ہال میں تشريف لائے۔ حضور انور نے اس تقریب کو رونق بخشنے کے بعد نمازِ مغرب و عشاء مسجد مبارک اسلام آباد ميں جمع کرکے پڑھائیں۔
٭…17؍ جولائی بروز بدھ : حضور انور نے آج تقریباً 12 بجے دفتر سے باہر تشريف لا کر مکرمہ ناصرہ ناہید صاحبہ اہلیہ مکرم محمد نصر اللہ ناصر صاحب (مچم۔ لندن) اور مکرم توفیق احمد صاحب (گرین فورڈ) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ نيزنماز جنازہ حاضر کے ساتھ 6 مرحومين کي نماز جنازہ غائب بھي پڑھائي۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا