نماز جنازہ حاضر و غائب مورخہ 03؍ مئی 2019ء
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 03؍مئی 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک (اسلام آباد۔ٹلفورڈ)کے باہر تشریف لا کر مکرمہ احمدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمدیعقوب صاحب (کرائیڈن ۔ یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرمہ احمدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد یعقوب صاحب (کرائیڈن ۔یوکے)
یکم مئی 2019ء کو94 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ بے شمار خوبیوں کی مالک تھیں۔ نمازوں کی پابند ، مہمان نواز،ملنسار، خداترس ،منفرد شخصیت کی مالک ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹیاں او ر چاربیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ مکرم داؤد احمد ناصر صاحب آف جرمنی کی والدہ تھیں۔
نماز جناز ہ غائب:
-1مکرم فضل الرحمٰن صاحب ابن مکرم عبد الرحمٰن صاحب (وینکوؤر۔ کینیڈا)
6؍مارچ 2019ء کو 55سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کا تعلق سرگودھا سے تھا اور آٹھ سال پہلے فیملی کے ساتھ کینیڈا شفٹ ہوئےتھے۔نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ مکرم طاہراحمد صاحب (مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ جرمنی)کے تایا زاد بھائی تھے ۔
-2مکرمہ نصرت حفیظ صاحبہ بنت مکرم حفیظ احمد چھینہ صاحب (ناصر آباد جنوبی ۔ربوہ)
یکم ستمبر 2018ء کو 58سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ نے اپنے محلہ میں نائب صدر لجنہ کے علاوہ آٹھ سال بطور سیکرٹری مال بھی خدمت کی توفیق پائی ۔مرحومہ نمازوں کی پابند،تہجد گزار،باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی، ملنسار اور صابر ہ وشاکرہ خاتون تھیں۔آپ مکرم ساجد محمود حیدر بسراء صاحب( مربی سلسلہ) کی والدہ تھیں۔
-3 مکرم فخر زمان ملک صاحب ابن مکرم مبارک احمد ملک صاحب (کھوکھر غربی ۔گجرات)
17؍جنوری 2019ء کو 66سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کے دادا حضرت چوہدری سلطان علی ذیلدار صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔دعوت الی اللہ کے شیدائی بہت نڈر انسان تھے ۔ نومبائعین سے ہمیشہ رابطے میں رہتے تھے ۔خلافت اور نظام جماعت سے انتہائی اخلاص اور عقیدت کا تعلق تھا۔ معاملہ فہم ،ہمدر د، مخلص اورباوفا انسان تھے ۔ ہر جماعتی خدمت کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے تھے ۔
-4مکرمہ حکمت اللہ خان صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الستار خان صاحب ایڈووکیٹ(سرگودھا)
5مارچ2019ءکو92سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت محمد یعقوب صاحبؓ کی نواسی تھیں۔ ایک نیک، دعا گو مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا یادگار چھوڑے ہیں۔آپ محترم وقار احمد خان صاحب (سابق صدر قضاء بورڈ مرکزیہ )کی تائی تھیں۔
-5مکرمہ سلیمہ خدائی بیردیوہ صاحبہ(قرغیزستان )
9؍مارچ2019ءکوبقضائےالٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ نے2008ءمیںبیعت کی سعادت حاصل کی ۔طویل عرصہ سے بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔بیماری کا بہت ہمت اور صبر سے مقابلہ کیا۔مرحومہ بڑے التزام سے پنچوقتہ نمازیں ادا کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں ۔ پسماندگان میں چھ بیٹیاں اور چار بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے بیٹے کوبل جان خدائی بیردیو صاحب نے دسمبر 1997ء میں بیعت کی توفیق پائی ۔ اور اب بطور واقف زندگی جماعت کی اُزبک ویب سائٹ نیز جماعتی لٹریچر اور خطبات جمعہ کے اُزبک زبا ن میں ترجمہ کے کام میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
-6 مکرمہ صفیہ بیگم چوہدری صاحب اہلیہ مکرم چوہدری ناصر احمد صاحب (کراچی ۔حال نیویارک۔امریکہ)
30؍جنوری 2019ء کو92سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود ؑکے صحابی حضرت فضل داد صاحب ؓکی پوتی اور مکرم ڈاکٹر نور احمد صاحب مرحوم کی بیٹی تھیں۔آپ کے ایک بھائی مکرم محمد احمد صاحب نے 2010ء کے سانحۂ لاہور میں شہادت کا رتبہ پایا۔مرحومہ نمازوں کی پابند ،روزانہ باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ایک مخلص اور نیک خاتون تھیں۔اپنی اولاد کو بھی نمازوں اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلایا کرتی تھیں۔ ہمیشہ خلافت کے ساتھ وفا کا تعلق قائم رکھا۔لجنہ اماء اللہ عزیزآباد کراچی میں بطور نائب صدر اور جنرل سیکرٹری خدمت کی توفیق پائی ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
-7مکرمہ آمنہ بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم نواب دین صاحب مرحوم (کھاریاں )
11؍مارچ 2019ء کو85سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجدگزار ،صدقہ وخیرات کرنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ گہرا اخلاص کا تعلق تھا۔ 1974ء کے پرآشوب دور میں بڑی ثابت قدمی کا مظاہر کیا۔مرحومہ موصیہ تھیں ۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور پانچ بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم ظفر احمد ظفر صاحب (مربی سلسلہ ۔انچارج دفتر منصوبہ بندی کمیٹی )کی والدہ ، مکرم فائز احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ )کی دادی اور مکرم فضل اللہ منیب صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا)کی نانی تھیں۔
-8مکرم Osman C.Kamaraصاحب (پرنسپل مسلم سیکنڈری سکول ۔سیرالیون)
25؍ مارچ 2019ءکو ایک حادثہ میں بقضائے الٰہی 55؍سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ نے احمدیہ سکول مگبورکا میں تعلیم کے دوران 1980ء میں احمدیت قبول کی ۔ خود بیعت کرنے کے بعد اپنے غیر احمدی بہن بھائیوں کو بھی جماعت میں شامل کیا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد پہلے BOشہر میں احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول میں اور پھر طاہر احمدیہ سیکنڈری سکول میں بطور سینئر ٹیچر پڑھاتے رہے ۔اس کے بعد ان کو احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول Mile 91 کا پرنسپل مقرر کیا گیا ۔اس سکول کو آپ نے بڑی محنت سے چلایا اور مخالف حالات کے باوجود ان کے سکول کا رزلٹ گزشتہ سال تما م ڈسٹرکٹ میں بہترین رہا۔وفات سے قبل مائل91 ریجن کے ناظم انصار اللہ کے طور پر خدمات بجالارہے تھے ۔ نہایت محنت اور لگن کے ساتھ جماعتی کام کیا کرتے تھے اور پروگراموں میں حصہ لیتے تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے سب سے بڑے بیٹے Maulvi Santigui Kamara واقف زندگی ہیں اور بطور لوکل مشنری خدمت بجالارہے ہیں۔
-9 عزیزہ عتیقہ سحر ریحان اہلیہ مکرم انجم شہزاد صاحب (ہیملٹن ۔کینیڈا)
3؍مارچ 2019ء کو مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی 28 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ بے شمار خوبیوں کی مالک تھیں ۔ نمازوں کی پابند،چندہ جات میں باقاعدہ اور دیگر مالی تحریکات میں بھی حصہ لیتی تھیں۔مرحومہ نیک فطرت ، باوفا، غریبوں کی ہمدرد، ملنساراور منفرد شخصیت کی مالک تھیں ۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ مکرمہ شاکرہ حیات صاحبہ اہلیہ مکرم رفیق احمد حیات صاحب (امیر جماعت یوکے )کی بھانجی تھیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭