ارشادِ نبوی
اسلام کی بنیاد
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر ہے۔ اوّل یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کا رسول ہے۔ دوسرے نماز قائم کرنا، تیسرے زکوٰۃ دینا، چوتھے بیت اللہ کا حج کرنا، پانچویں روزے رکھنا۔
(بخاری کتاب الایمان باب قول النبیّ صلی اللہ علیہ وسلم بنی الاسلام علیٰ خمسٍ)