مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈکے زیرِ اہتمام پہلا پیس سمپوزیم 2019ء
(سوئٹزرلینڈ، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لندن) اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 26؍ اپریل 2019ء کو مجلس انصار اللہ سوئٹزر لینڈ کو اپنا پہلا پیس سمپوزیم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مکرم ڈاکٹر افتخار ایاز صاحب پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ بعدازاں محترم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ آپ نے جماعتِ احمدیہ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ نیز جماعتِ احمدیہ کے زیرِ انتظام دنیا بھر کے 200سے زائد ممالک میں متعدد ہسپتالوں، سکولوں نیز Humanity First کے تحت دینا بھر میں charity کے کاموں کا تعارف پیش کیا۔
مہمانانِ کرام میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ نیزUNOسے منسلک اور لوکل ایڈمنسٹریشن کے احباب بھی شامل تھے۔ ملک BENINکے سابقہ فارن افیئر کے منسٹر ، فرانس کے دو صحافی اور لندن سے اُردو میڈیا کے ایک نمائندے نے شرکت کی۔ اس تقریب کے شاملین میں تعلیم یافتہ اور معززشخصیات تھیں۔ یہ پروگرام 3گھنٹے تک جاری رہاجس میں 9تقاریر ہوئیں۔
مہمانان کرام کی تقاریر کے بعد مکرم ڈاکٹر افتخار احمد ایاز صاحب نے اس پروگرام کی اختتامی تقریر کی۔ آپ نے امن کی ضرورت اور قیامِ امن کے لیے حضورِ انور کی کاوشوں اور آپ کے زیرِ سایہ امن قائم کرنے کے حوالے سے جماعتِ احمدیہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد تمام مہمانوں کی خدمت میں تحائف پیش کیےگئے۔
پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔ جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس نمائش میں جماعت احمدیہ، ہیومینٹی فرسٹ اور مجلس انصار اللہ کی طرف سے کی جانے والی خدمات کی تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں۔
خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ تقریب میں 90؍افراد نے شرکت کی ،جن میں سے 60؍ سے زائد غیر از جماعت تھے۔
(رپورٹ:خلیل احمد مرزا ۔ جنیوا۔ سوئٹزر لینڈ)
٭…٭…٭