کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینار بعنوان وفات مسیح علیہ السلام اور مقابلہ قصیدہ خوانی

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مجلس ارشاد کے تحت مورخہ 10؍ اکتوبر 2019ءکو وفات مسیح علیہ السلام کے عنوان پر ایک سیمینار کیا گیا۔
اس پروگرام میں وفات مسیح از قرآن و حدیث اور رد حیات مسیح ازروئے بائبل کے عناوین پر تقاریر ہوئیں۔

پروگرام کے اختتام پر ایک مختصر مجلس سوال و جواب کا بھی انتظام کیا گیا جس میں طلبا ء نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

مقابلہ قصیدہ خوانی

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مورخہ 16؍اکتوبر 2019ء کو مقابلہ قصیدہ خوانی کا انعقادکروایا گیا۔

مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔ یہ مقابلہ انفرادی تھا اور ہر گروپ سے 5، 5منتخب طلباء نے حصہ لیا۔مقابلہ کے لیے نصاب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا رقم فرمودہ قصیدہ یاعین فیض اللّٰہ والعرفان تھا۔الحمد للہ ، تمام طلباء نے بھر پور ی تیاری کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔منصفین کے فیصلہ کے مطابق عزیزم محمد ییرو کمارا (ناصر گروپ) اول، عزیزم الحسین کانو(محمود گروپ )دوم اور عزیزم علی بی کانو (نور گروپ) سوم قرار پائے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button