کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینار بعنوان ’وقف زندگی‘

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس ارشاد جامعۃ المبشرین سیرالیون کے تحت مورخہ 21؍نومبر کو سیمینار بعنوان ‘وقفِ زندگی’ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مکرم مبارک احمد گھمن صاحب، پرنسپل جامعہ کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

سیمینار کی پہلی تقریر عزیزم ہارون کانو درجہ سوم نے حضرت حکیم مولوی نورالدین خلیفۃ المسیح الاول ؓکی زندگی کے حالات و واقعات پر انگریزی زبان میں پیش کی۔ دوسری تقریر مکرم پرنسپل صاحب نے وقف زندگی کی اہمیت و برکات پر انگریزی زبان میں پیش کی اور عہد وقف زندگی کو احسن طور پر پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

پروگرام کے اختتام پر ایک مختصر مجلس سوال و جواب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبا ء نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔ الحمد للہ

دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button