ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابو ایوب انصاریؓ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : جو شخص رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد عید کا دن چھوڑ کے شوال کے بھی چھ روزے رکھے اس کو اتنا ثواب ملتا ہے جیسے اس نے سال بھر کے روزے رکھے ہوں۔
(صحیح مسلم کتاب الصوم باب استجاب صوم ستۃ ایام من شوال)