از مرکز

خطبہ جمعہ حضورِ انور میں بعض دعاؤں کی تحریک

اللہ تعالیٰ کا شکر اور احسان ہے کہ امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج ایم ٹی اے کے توسّط سے براہِ راست خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

یہ روز کر مبارک سبحان من یّرانی

حضورِ انور نے آج کے خطبہ جمعہ میں بعض دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی جو درج ذیل ہیں۔

احباب جماعت احمدیہ عالمگیر حضورِ انور کے ارشاد کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ ان دعاؤں کو اپنے رب کے حضور پیش کرنے کی سعی کریں۔ وباللہ التوفیق

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُورِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ

(سنن ابو داؤد کتاب الوتر باب ما یقول الرجل اذا خاف قوما حدیث 1537)

ترجمہ:اے اللہ ہم تجھے ان کے سینوں میں رکھتے ہیں (یعنی تیرا رعب ان کے سینوں میں بھر جائے) اور ہم ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔

لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ،لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ

(صحيح البخاري، كتاب الدعوات)

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عظمتوں والا اور بڑا ہی بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ آسمان و زمین اور عرشِ کریم کا رب ہے۔

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّت قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ

(سنن الترمذي، كتاب القدر عن رسول الله)

ترجمہ:اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْھُدیٰ وَالتُّقیٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنیٰ

(صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار)

ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، عفت اور غناء مانگتا ہوں

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ

(صحيح مسلم, كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار)

ترجمہ:اے اللہ میں تیری نعمت کے زائل ہو جانے، تیری عافیت کے ہٹ جانے، تیری اچانک سزا اور ان سب باتوں سے پناہ مانگتا ہوں جن سے تو ناراض ہو۔

رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ (الاعراف: 24)

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پہ ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم گھاٹا پانے والوں میں ہوں گے۔

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ (آل عمران: 9)

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دینا بعد اس کے جو تو نے ہمیں ہدایت دی۔ اور ہمیں اپنے حضور سے رحمت عطا کرنا۔ یقیناً تو بہت عطا کرنے والا ہے۔

 رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ(البقرة: 202)

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی کامیابی عطا کر اور آخرت میں بھی کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ایک دعا ہے:

’’اے رب العالمین! میں تیرے احسانوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔ تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے۔ تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔ میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تُو راضی ہو جاوے۔ میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما! رحم فرما! رحم فرما! اور دنیا و آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کیونکہ ہر ایک فضل وکرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین‘‘

 (ماخوذ از مکتوباتِ احمدؑ جلد دوم صفحہ 159 مکتوب بنام حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ مکتوب نمبر 3)

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد،

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آل مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

اللہ تعالیٰ اس رمضان میں جو نیک کام ہم سے ہوئے یا جو تبدیلیاں ہم نے پیدا کیں ان کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ دعائیں بھی ہمارے حق میں قبول فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 4

  1. آج ہمارے لئے عید تھی اللہ تعالی نے پیارے حضور انور کو شفائے کاملہ عطا فرمائی اور آپ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا الحمد للہ اللہ تعالی حضور انور کو اپنی حفاظت خاص میں رکھے اور آپ کی دعائیں ہمارے حق میں اور ہماری دعائیں آپ کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین

  2. پیارے آقا کے نام
    مسیح موعود دے سلطان
    میں واری جاواں میری جان
    تیرے تے جاں میری قربان
    میری آکھیاں دا ایں توں نور
    نہ اولے ہو میرے حضور
    میں مر جاواں گا تے تھوں دور
    مسیح موعود دے سلطان
    میں واری جاواں میری جان
    تیرے تے جاں میری قربان
    اندھیرے سی میرے ہر سو
    توں لایاں ایں زندگی دا نور
    نہ کر سانوں اپنے تو دور
    میں پیاسا ساں میرے مغفور
    توں لایاں ایں جام مسرور
    نہ جا مسیحا ساتھوں دور
    مسیح موعود دے سلطان
    میں واری جاواں میری جان
    تیرے تے جاں میری قربان
    او نور و نور اعلی نور
    او ویکھو آگئے حضور
    میں صدقے ابن منصور
    اني معك يا مسرور
    رب وی تے تھوں نئیں دور
    مراداں ہون گیاں منظور
    او ساری دنیا دے سلطان
    میں واری جاواں میری جان
    تیرے تے جاں میری قربان
    (ملک عبد الصمد)

    1. السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
      پیارے آقا کو جمعہ پر دیکھ کر نہایت خوشی حاصل ہوئی۔خدا تعالی کے حضور ہمیشہ یہی دعاہے کہ خدا تعالی اپنے فضل سے ہمیشہ روح القدس کے ساتھ تائیدونصرت فرماتا رہے۔اورصحت وتندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور ہر حاسد کےہر حسد وشر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button