افریقہ (رپورٹس)
گیمبیا میں اٹھارواں ریفریشر کورس برائے معلمین
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 05؍تا 12؍مارچ 2020ء معلمین اور اماموں کا آٹھ روزہ ریفریشر کورس طاہر احمدیہ سینیئر سکینڈری سکول مانساکونکو میں منعقد ہوا۔ اس میں سارے ملک کے امام اورمعلمین شامل ہوئے۔ ریفریشر کورس میں قاعدہ یسرنا القرآن پڑھانے، قرآن کریم تلفظ کے ساتھ پڑھانے اور موجودہ زمانے کے مسائل پر زور دیا گیا۔ اسی طرح مخالفین کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کے مدلل جوابات سکھائے گئے۔ ریفریشر کورس میں نئے اور تجربہ کار معلمین نے لیکچر دیے۔ ریفریشر کورس کے اختتام پر امتحان بھی لیا گیا۔ شاملین کی تعداد ایک سو چار تھی۔ اللہ تعالیٰ تمام مبلغین کو صحیح رنگ میں خدمتِ دین کی توفیق دے اور سارا ملک احمدیت کی آغوش میں آجائے۔ آمین
(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ مبلغ انچارج دی گیمبیا)