ارشادِ نبوی
ارشادِ نبویﷺ
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے دریافت کیا گیا کہ کس کے پاس بیٹھنا (دینی لحاظ سے) بہتر ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ایسے شخص کے پاس بیٹھنا مفید ہے جس کو دیکھنے کی وجہ سے تمہیں خدا یاد آوے۔ جس کی باتوں سے تمہارے علم میں اضافہ ہو اور جس کے عمل کو دیکھ کر تمہیں آخرت کا خیال آئے۔(اور اپنے انجام کو بہتر بنانے کے لیے تم کوشش کرنے لگو)
(الترغیب و الترھیب۔ الترغیب فی مجالسۃ العلماءصفحہ76)