امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 14؍ تا 20؍ ستمبر2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… مورخہ 14 و 15 ستمبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں پانچویں اور چھٹی کلاس تھی۔ ان کلاسز میں حضور انور نے مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرمائی اور ان کا جائزہ لیا۔
٭… 18؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں عشرہ مبشرہ میں شامل آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔
٭… مورخہ 20؍ستمبر بروز اتوار: حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل 04؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:
٭…عزیزہ ہادیہ لیاقت(واقفۂ نو) بنت مکرم لیاقت علی خاں صاحب(ربوہ)ہمراہ مکرم (حافظ) تصوّر احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ متخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم حافظ مظفر احمد صاحب (ناظر اصلاح و ارشاد مقامی ربوہ)
٭…عزیزہ صبیحہ ودود بھٹی (واقفۂ نو)بنت مکرم عبد الودود بھٹی صاحب (دفتر تبشیر لندن)ہمراہ مکرم باسل احمد بھٹی صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تصنیف جرمنی) ابن مکرم عبدالباسط بھٹی صاحب
٭…عزیزہ علینہ خان بنت مکرم مبارک خان صاحب (لاہور)ہمراہ مکرم زعیم احمد خان صاحب (مربی سلسلہ ۔ پریم کوٹ ، حافظ آباد) ابن مکرم جاوید خان صاحب
٭…عزیزہ زویا مہرین محمود بنت مکرم مظفر محمود صاحب (لندن) ہمراہ مکرم سیّد عدیل احمد شاہ صاحب (مربی سلسلہ۔ مرکزی پریس اینڈ میڈیا آفس)ابن مکرم سیّد کلیم احمد شاہ صاحب
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا