جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ اُس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا
حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، قَالَ لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ فَقَالَ أَلاَ أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ ’’ قُولُوا اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيدٌ اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ‘‘۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صلى اللّٰه عليه وسلم قَالَ’’مَنْ صَلَّى عَلَىَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا۔‘‘
ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت کعب بن عجرہ ؓملے اور کہا کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کيا کہ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ہم آپؐ پر سلام کس طرح بھیجیں ليکن ہم آپؐ پر درود کس طرح بھیجیں؟ آپؐ نے فرمایایہ کہا کرو کہ ’’اے اللہ! محمدؐ پر اور محمدؐ کی آل پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے آلِ ابراہیمؑ پر رحمت نازل فرمائی۔ یقیناً تو بہت قابلِ تعریف اور بہت شان والا ہے۔ اے اللہ! محمدؐ پر اور محمدؐ کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تُو نے آلِ ابراہیمؑ پر برکت نازل فرمائی۔ یقیناً تُو بہت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے۔ ‘‘
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمايا کہ جس نے مجھ پر ايک مرتبہ درود بھیجا اللہ اُس پر دس رحمتیں نازل فرمائےگا۔
(مسلم کتاب الصلوٰة باب الصلوٰة علی النبیﷺ بَعْدَ التَّشَهُّدِ:حدیث نمبر: 908)