مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 19؍تا 25؍اکتوبر 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 19و 20؍اکتوبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں پندرھویں اور سولہویں نشست ہوئی۔

٭… 23؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔

٭… 25؍اکتوبر بروز اتوار: آج ساڑھے گیارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ ماریشیس، ذیلی تنظیموں کی عاملہ و مربیان سلسلہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل چار نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ غزالہ مبارکہ چوہدری(واقفۂ نو)بنت مکرم عبد الجبار چوہدری صاحب(سویڈن) ہمراہ مکرم عامر اقبال صاحب ابن مکرم نعیم احمد اقبال صاحب (مبلغ سلسلہ ۔ فجی)

٭… عزیزہ سندس پرویز بنت مکرم زاہد پرویز صاحب(کینیڈا) ہمراہ مکرم (ڈاکٹر) عبدالعلی صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم افضال احمد رؤوف صاحب(مبلغ انچارج نائیجیریا)

٭… عزیزہ ناجیہ حسن(واقفۂ نو)بنت مکرم کریم الحسن صاحب(کینیڈا) ہمراہ مکرم شاہ زیب صاحب ابن مکرم افضال احمد رؤوف صاحب (مبلغ انچارج نائیجیریا)

٭…عزیزہ طیبہ ارشد بنت مکرم ملک ارشد جاوید صاحب(لاہور) ہمراہ مکرم رضوان احمد صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم میاں عبد الشکور صاحب (لاہور)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button