متفرق شعراء
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
تیری رفعتیں جو عیاں کرے مجھے وہ بلند خیال دے
تیرا قرب جن سے نصیب ہو مجھے ایسا حسن ِ خصال دے
کہوں تجھ سے میں کبھی روبرو نہیں میرا تیرے سوا کوئی
تیرا ہاتھ چوم کے میں کہوں مجھے اذن دید جمال دے
تُو تو نور ہے اسی نور کا جو تھا جلوہ زن کبھی طور پر
میرا دل تو ہے شب تار سا تُو خدا را اسکو اُجال دے
میری عاقبت یوں سنوار دے تُو امین کون و مکان ہے
اے امام روز جزا مجھے تُو شفاعت اپنی کی ڈھال دے
تیرے پاس ہیں وہ امانتیں جو زمیں فلک نہ اٹھا سکے
کبھی اپنے جذب عشق سے تُو مجھے بھی عزم جبال دے
تیری چاہ کا جو اسیر ہے وہ سلامتی کا سفیر ہے
میں زمانے بھر کو یہ دوں ندا مجھے آقا روح بلال دے
میری ہر گھڑی ہو زبان تر ترے ذکر و ورد درود سے
مجھے میرے مولا کچھ ایسے ہی شب و روز دے مہ و سال دے
(طاہر بٹ ۔ امریکہ)