امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 29؍مارچ تا 04؍اپریل 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…مورخہ 30؍مارچ کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 52ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔
٭… 26؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد ذوالنّورین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ اسی طرح حضور انور نے الجزائر اور پاکستان میں احمدیوں کی مخالفت کے پیش نظر خصوصی دعاؤں کی مکرر تحریک فرمائی۔ نیز حضور انور نے چینی ڈیسک کی جدید ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان فرمایا۔ بعد ازاں پانچ مرحومین محترم محمد یونس خالد صاحب مربی سلسلہ، مکرم ڈاکٹر نظام الدین بدن صاحب آف آئیوری کوسٹ، محترمہ سلمیٰ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب، مکرمہ کشور تنویر ارشد صاحبہ اہلیہ عبدالباقی ارشد صاحب چیئرمین الشرکة الاسلامیہ اور مکرم عبدالرحمٰن حسین محمد خیر صاحب آف سوڈان کا ذکرِ خیر فرمایا اور نمازِ جمعہ کے بعد ان مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…03؍اپریل بروز ہفتہ : آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ انڈونیشیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔
٭…حضورِ انور نے آج بعد نمازِ عصر درج ذيل تین نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:
٭…عزیزہ مریم خان بنت مکرم امتیاز احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم شیراز احمد خان صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم رفیع احمد خان صاحب
٭…عزیزہ نمل فاخرہ بنت مکرم ناصر علی صاحب(لندن)ہمراہ مکرم سجیل احمد شاہ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم وسیم احمد شاہ صاحب (لندن)
٭…عزیزہ فرحانہ میاں (واقفۂ نو) بنت مکرم رضوان مسعود میاں صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم ثمر منصور ملک صاحب ابن مکرم ظفر منصور ملک صاحب(لندن)
٭…04؍اپریل بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل جرمنی میں مقیم عرب احمدیوں کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا