ارشادِ نبوی
ارشاد نبوی ﷺ
حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :
تم رات کی عبادت (تہجد)کو لازم پکڑو۔تم سے پہلے نیک لوگوں کا یہی دستور تھا اور( یادرکھو)رات کی عبادت اللہ کے قریب لے جانے والی ، گناہ سے روکنے والی، برائیوں کو ختم کرنے والی اور جسمانی بیماریوں کو دور کرنے والی چیز ہے۔
(ترمذی کتاب الدعوات باب فی دعاء النبیﷺ حدیث نمبر:3472)