ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت محمود بن لبیدؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک دفعہ باہر نکل کر فرمایا:اے لوگو! شرکِ خفی سے بچو۔ صحابہؓ نے عرض کیا حضورؐ! شرک خفی کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ایک شخص سنوار کر نماز پڑھتا ہے اور اس کی خواہش وکوشش یہ ہوتی ہے کہ لوگ مجھے اس طرح نماز پڑھتے دیکھیں اور بزرگ سمجھیں یہی دکھاوے کی خواہش شرک خفی ہے۔
(الترغیب و الترھیب صفحہ 32۔ الترھیب من الریاء بحوالہ ابن خزیمہ فی الصحیح)