اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلان نکاح

٭…رفعت لئیق صاحبہ اہلیہ لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ انچارج سُرینام جنوبی امریکہ تحریر کرتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نمائندگی میں مولانا مبشر احمد صاحب امام مسجد بیت الرحمٰن نے مورخہ 19؍ نومبر2021ء کو مسجد بیت الرحمٰن میری لینڈ امریکہ میں ہماری پیاری بیٹی عزیزہ لبنیٰ لئیق واقفہ نَو، جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ جماعت سُرینام کا نکاح ہمراہ عزیزم جنید اسلم وقفِ نوابن خواجہ محمد اسلم متعلم درجہ خامسہ جامعہ احمدیہ کینیڈاپڑھایا۔

بچی ددھیال کی طرف سےحضرت شیخ محمد سلطان صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام اور ننھیال کی طرف سےحضرت میاں احمد دین صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل میں سےہے۔

عزیزہ لبنیٰ لئیق کے دادا محترم شیخ مظفر احمد صاحب اور نانا محترم میاں شریف احمد صاحب کو مختلف جماعتی خدمات کی توفیق ملی اور بچی کے چچا ولید احمد صاحب اور ماموں محمود احمد خالد صاحب بھی مربی سلسلہ ہیں۔

عزیز جنید اسلم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ محترم خواجہ غلام محمد صاحب کے ذریعہ ہوا جنہوں نے اگست 1921ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورۂ کشمیر کے دوران دستی بیعت کا شرف حاصل کیا جب کہ ان کے دادا محترم خواجہ عبد العزیز صاحب کو طویل عرصہ بطور صدر جماعت احمدیہ گرمولہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ خدمات کی توفیق ملی۔ ان کےوالد محترم خواجہ محمد اسلم صاحب کو پاکستان میں ضلعی سطح پر مختلف جماعتی خدمات کی توفیق ملی اور امریکہ منتقلی کے بعد مجلس انصار اللہ میں بطور منتظم وقف جدیداور طاہر اکیڈمی میں بطورٹیچر خدمات کی توفیق مل رہی ہے۔ اسی طرح بچے کے چچا محترم محمد اشرف ضیا ءبھی مبلغ سلسلہ ہیں اور اس وقت بطور صدر و مبلغ انچارج آسٹریاخدمات کی توفیق پارہے ہیں۔

احبابِ کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ طرفین کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ اس جوڑے کو ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے ، دائمی راحتوں اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین۔

تقاریب آمین

٭…مولانا عبد الستار خان صاحب مبلغ سلسلہ کولمبیاتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے پوتے عزیزم ہود احمد خان ابن مکرم ہارون احمد خان (کارکن اے ایم جے انٹرنیشنل) نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے چار سال کی عمرمیں قرآن کریم کا پہلا دور ختم کر لیا ہے ۔الحمدللہ علی ذالک۔مورخہ 9؍ نومبر 2021ءکو تقریب آمین منعقد ہوئی۔

سیدنا حضرت اقدس خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہِ شفقت اپنے آفس اسلام آباد، لندن میں عزیزم سے قرآن پاک سنا اور دعا کروائی ۔

عزیزم ہود احمد خان کو قرآن پڑھانے کی سعادت اس کی والدہ مونیا ہارون کو ملی ۔ ہود احمد خان مکرم چودھری بشارت احمد صاحب (کوئٹہ کلاتھ ہاؤس ربوہ) حال جرمنی کا نواسہ ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے عزیزم ہود احمد خان کو علومِ قرآن پاک کو سمجھنے اوراس پر عمل کرنے نیز مقبول خدمت قرآن کرنے کی سعادت عطا فرمائے ۔آمین

٭…اسی طرح خاکسار کے واقفِ نو پوتے عزیزم یحیٰ احمد خان ابن مکرم موسیٰ احمد ستار (واقفِ زندگی ریویو آف ریلیجنز) نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے 2019ء میں قرآنِ کریم کا پہلا دور ختم کر لیا تھا ۔الحمدللہ علی ذالک مورخہ20؍ نومبر 2021ء کو اس کی تقریب آمین منعقد ہوئی۔

سیدنا حضرت اقدس خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہِ شفقت اپنے آفس اسلام آباد، لندن میں عزیزم سے قرآن پاک سنا اور دعا کروائی ۔

عزیزم یحیٰ احمد خان کو قرآن پڑھانے کی سعادت اس کی والدہ بشریٰ تحریم صاحبہ کو ملی ۔یحیٰ احمد خان مکرم غلام احمد ناصر صاحب حال لندن کا نواسہ ہے ۔

احبابِ جماعت سے درخواست دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے عزیزم یحیٰ احمد خان کو قرآن پاک کو سمجھنے اوراس پر عمل کرنے نیز مقبول خدمت دین کی سعادت عطا فرمائے ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button