عطیہ خون بسلسلہ سال نو۔ ریجن ماں و آبوویل، آئیوری کوسٹ
جماعت احمدیہ سال نو کا آغاز محاسبہ نفس کے ساتھ ساتھ حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کرتی ہے۔
اسی سلسلہ میں آئیوری کوسٹ (مغربی افریقہ) کے دو ریجنز ماں (Man)اور آبوویل(Agboville) نے سال نو 2022ء کے آغاز پر اپنے اپنے شہرکی احمدیہ مساجد کے سامنے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کرنے کی سعادت پائی جس کے انتظامات ریجنل مبلغین کرام، مکرم شبیر احمد بلوچ صاحب ریجنل مشنری ماں اورمکرم بناؤ عبدالرزاق صاحب ریجنل مشنری آبوویل نے کیے۔ اس سلسلہ میں سرکاری ادارہ برائے عطیہ خون(Centre National de Transfusion Sanguine) کی مدد سے جماعتی انتظام کے تحت خون عطیہ کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے۔
دونوں ریجنز میں احمدی احباب کے ساتھ چند ایک غیر از جماعت احباب نے بھی خدمت انسانیت کے اس کام میں حصہ لیا۔ ریجن ماں میں مورخہ 07؍جنوری بروز جمعۃ المبارک اس کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 مردو خواتین نے خون کاعطیہ دینے کی سعادت پائی جبکہ آبوویل ریجن میں مورخہ 08 جنوری بروز ہفتہ 20 افرادنے خون کا عطیہ دیا۔
اللہ تعالیٰ سےدعا ہے کہ وہ ان دونوں ریجنز کے احباب جنہوں نے خون کاعطیہ دینے کی سعادت پائی کو خدمت انسانیت کے اس کام کا احسن رنگ میںاجر عطا فرمائے اور آئندہ بھی انہیں خدمت انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سعادت نصیب کرتا جائے۔ آمین
(رپورٹ: عبدالنور مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)