ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا: جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اگر کوئی بُرا کام کر بیٹھو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو یہ نیکی اس بدی کو مٹادے گی اور لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آؤ۔
(ترمذی کتاب البر والصلۃ باب ما جاء فی معاشرۃ الناس)