ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ اگر لوگوں کو رمضان کی فضیلت کا علم ہوتا تو میری اُمّت اس بات کی خواہش کرتی کہ سارا سال ہی رمضان ہو۔ اس پر ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ تعالیٰ کے نبیؐ! رمضان کے فضائل کیا ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: یقیناً جنت کو رمضان کے لیے سال کے آغاز سے آخر تک مزیّن کیا جاتا ہے۔
(معجم الکبیر جلد 22 صفحہ 388-389 حدیث 967 ابو مسعود الغفاری مطبوعہ دار احیاء التراث العربی بیروت)