حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 27؍جون تا 03؍جولائی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…یکم جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت ابوبکر صديقؓ کے دَور خلافت ميں مختلف جنگي مہمات ميں مسلمانوں کے لشکروں کي فتوحات کا تفصيلي تذکرہ فرمایا۔ نیز 5مرحومین مکرم Dicko زکریا صاحب شہید،مکرم Dicko موسیٰ صاحب شہید آف برکینا فاسو ،مکرم محمد یوسف بلوچ صاحب آف بستی صادق پور عمر کوٹ، عزیزہ مبارزہ فاروق (وقفۂ نَو)ربوہ اور مکرم آنزومانا واترا( Aanzumana Ouattara)صاحب(معلم سلسلہ آئیوری کوسٹ) کا ذکر ِخیر فرمایا اور ان کی نماز ِجنازہ غائب پڑھائی۔
٭…نماز عصر کے بعد فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ برطانیہ 2021ء کی حضورِانور کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں حضورِ انور نے ان سے میدانِ عمل میں ان کی پہلی تقرری کے بارے میں پوچھا اور بعض ہدایات سے نوازا۔ اس ملاقات کے ساتھ مربیانِ کرام کا اسلام آباد میں باقاعدہ ٹریننگ پیریڈ اختتام کو پہنچا اور مربیانِ کرام میدانِ عمل میں اپنے ذمہ لگائی گئی خدمات کی بجا آوری کے لیے اسلام آباد سے رخصت ہونے کی تیاری کرنے لگے۔ اللہ تعالیٰ سب کو بہترین انداز میں خدماتِ دینیہ بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
٭…یکم جولائی سے فارغ التحصیل مربیان سلسلہ از جامعہ احمدیہ برطانیہ 2022ءاسلام آباد میں حاضر ہو گئے۔
٭…02؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل 7 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭… عزیزہ آمنہ اعجاز خان (واقفۂ نو) بنت مکرم اعجاز اللہ خان صاحب (سپین) ہمراہ مکرم فیروز ادیب اکمل صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ابن مکرم مبارک اکمل صاحب
٭…عزیزہ صوفیہ تنویر (واقفۂ نو) بنت مکرم مبارک احمد تنویر صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم علی صفدر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم صفدر محمود سعید صاحب (کینیڈا)
٭…عزیزہ نورین گھمن (واقفۂ نو) بنت مکرم ناصر احمد گھمن صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم رضوان کفایت چیمہ صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم کفایت چیمہ صاحب (ڈاربی۔ یوکے)
٭…عزیزہ نعما سیف اللہ بنت مکرم خالد سیف اللہ صاحب (برمنگھم۔یوکے) ہمراہ مکرم صفی الرحمان رانا صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عزیز الرحمان رانا صاحب (ہڈرزفیلڈ۔ یوکے)
٭…عزیزہ امۃ الحلیم شمیم بھٹی (واقفۂ نو)بنت مکرم شمیم اختر بھٹی صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم شمائل عبداللہ صاحب ابن مکرم ملک محی الدین محمد عبداللہ صاحب (بورڈن۔ یوکے)
٭…عزیزہ سامعہ خالد بنت مکرم محمد خالد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ثوبان تنولی صاحب ابن مکرم مطیع الرحمان صاحب (آسٹریلیا)
٭…عزیزہ امۃ الودود بنت مکرم محمد ساجد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم سُمیر علی شاہ بخاری صاحب ابن مکرم قادر اعظم صاحب (جرمنی)
٭…اس کے بعد مسجد مبارک کے باہر مجلس اطفال الاحمدیہ برطانیہ کے تربیتی ’’Summer Retreat‘‘ میں شامل ہونے والے اطفال کی حضور انور کے ساتھ مختصر ملاقات ہوئی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا