مقابلہ دینی معلومات ، جامعة المبشرین سیرالیون
مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام سالِ رواں کا آخری اجتماعی مقابلہ، مقابلہ دینی معلومات مورخہ08 جون 2022ء کو منعقد ہوا۔ مقابلہ میں تینوں گروپس نور، محمود اور ناصر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ کے لیے اساتذہ جامعہ مولوی حمید بنگورا صاحب، مولوی اثمار احمد صاحب، مولوی مورلائی فوفانہ صاحب اور مولوی نعیم گوہر صاحب (نگران مجلس علمی) نے فرائض منصفی سر انجام چیے۔ مقابلے کا نصاب کتاب Religious Knowledge شائع کردہ جماعت احمدیہ سیرالیون مقرر کی گئی تھی۔
مکرم مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل سیرالیون کی زیرِ صدارت مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مقابلہ میں ہر سہ گروپس سے پانچ پانچ طلبا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلے راؤنڈ میں پانچ پانچ سوالات اور دوسرے راؤنڈ میں تین تین سوالات اورفائنل راؤنڈ میں دو دو سوالات پوچھے گئے۔ پہلی پوزیشن ناصر گروپ، دوسری نور گروپ اور تیسری پوزیشن محمود گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔ پروگرام کے آخر میں محترم پرنسپل صاحب نے مختصر خطاب میں نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ یہ مقابلہ اختتام پذیر ہوا۔