حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 05تا 11؍ستمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…مورخہ 04؍ستمبر بروز اتوار کو دوپہر بارہ بجے نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ اٹلی کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…05؍ اور 07؍ ستمبر: حضورِ انور نے مورخہ 5؍ اور 7؍ ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے دو جوڑوں کو اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ رخصت فرمایا۔
٭…09؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
٭…حضورِ انور نے آج شام سوا سات بجے کے قریب جرمنی اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تین احباب کی موٹروں کو متبرک فرمایا۔
٭…11؍ستمبر بروز اتوار: حضورِانور آج پونے پانچ بجے کے قریب مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں بنفسِ نفیس رونق افروز ہوئے اور بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِوَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا