صد سالہ جوبلی لجنہ اماء اللہ 1922ء تا 2022ء
واحد ہے لاشریک ہے سچی یہی ہے بات
طاعت میں ساری خیر ہے طاعت میں ہے نجات
ہم ہیں خدا کی باندیاں، ہم لجنہ ناصرات
دیں کے لیے حیات ہے دیں کے لیے ممات
خدمت گزار دین کی ہیں آن والیاں
ہم عجز و انکسار کی پہچان والیاں
ہم مصطفیٰ پہ وارنے جی جان والیاں
اسلام کی غم خوار ہیں فُرقان والیاں
پیارے مسیحِ پاک پر اِیمان والیاں
صوم و صلوٰۃ و صدقہ و قرآن والیاں
خدمت گزار دین کی ہیں آن والیاں
ہم عجز و انکسار کی پہچان والیاں
نورانیوں کے سلسلے کی رہبری میں ہم
فتح و ظفر سمیٹتیں ہر اک گھڑی میں ہم
جیتی رہی ہیں شان سے پچھلی صدی میں ہم
اب خوش خرام پہنچی ہیں اِس جوبلی میں ہم
خدمت گزار دین کی ہیں آن والیاں
ہم عجز و انکسار کی پہچان والیاں
بس میرِ کارواں ہے خلافت کی روشنی
زیور ہمارا بن گئی طاعت کی روشنی
علم و عمل کے ساتھ قیادت کی روشنی
تقویٰ شعار حسنِ سعادت کی روشنی
خدمت گزار دین کی ہیں آن والیاں
ہم عجز و انکسار کی پہچان والیاں
(مبشرہ احمد)