ارشاد نبویﷺ
عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:وَالَّذِيْ نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا ، فَيَكْسِرَ الصَّلِيْبَ ، وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيْرَ ، وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ ، وَيَفِيْضَ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ۔
(مسند احمد بن حنبل، باقی مسند الانصار، حدیث حذیفۃ بن الیمان عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم22916)
ابن مسیّب بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قریب ہے کہ ابن مریم ضرور تم میں نازل ہوں۔ وہ بطور حکم عادل ہوں گےجو صلیب توڑ ڈالیں گے اور سؤر قتل کریں گے اور جنگ موقوف کریں گے اور مال کی اس قدر بہتات ہو گی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔