امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 12تا 18؍دسمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…13؍دسمبر بروز منگل: آج کینیڈا کے صوبہ سسکیچوان(Saskatchewan)کےوزیربرائے اعلیٰ تعلیم مکرم گورڈن وائنٹ صاحب کو اسلام آباد میں حضور انور کے ساتھ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
٭…14؍دسمبر بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ثریا جاہ صاحبہ اہلیہ مکرم ملک محمد خان صاحب مرحوم (پرلی۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…16؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کے ایمان افروز ارشادات کی روشنی میں دعا کي حقيقت، آداب، ضرورت اور اس سے متعلق ہماري ذمہ دارياں بیان فرمائیں۔ نیز خطبہ جمعہ کے آخر میں حضور انور نے پاکستان اور الجزائر کے احمديوں کے ليے دعا کي تحريک فرمائی۔
٭…17؍دسمبر بروز ہفتہ: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز ظہر و عصر تین نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)
٭…18؍دسمبر بروز اتوار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری حبیب اللہ صاحب (صدر جماعت نارتھ ہیمٹن۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…آج دوپہر بارہ بجے لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ اٹلی کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا