متفرق شعراء
خدا کے دین کی تشہیر عالمگیر بھی ہو گی
(مسجد ’فتحِ عظیم‘ صیہون میں منارے کے سنگِ بنیاد کے موقع پر)
وہ جس سے اہلِ زائن کے لیے تنویر بھی ہو گی
’’منارۃ المسیح‘‘ کی اس طرح تعمیر بھی ہو گی
خدا والے نے اپنے ہاتھ سے بنیاد رکھ دی ہے
یقیناً نیک فطرت کی یہاں تسخیر بھی ہو گی
مسیحِ وقت کے اس پانچویں عہدِ مبارک میں
خدا کے دین کی تشہیر عالمگیر بھی ہو گی
(مبارک احمد ظفرؔ)