متفرق شعراء
ہے فقط اللہ کے آگے ہمارا احتجاج
روز محشر عشق لافانی کی طاقت دیکھنا
اسود و ابیض کی قربانی کی طاقت دیکھنا
ہیبت سیل و زلازل بھول جائینگے سبھی
بے کسوں کی آنکھ کے پانی کی طاقت دیکھنا
یہ جماعت صبر و استقلال کی پہچان ہے
ظالمو! تم ضبط انسانی کی طاقت دیکھنا
ہے فقط اللہ کے آگے ہمارا احتجاج
عرش سے تائید ربانی کی طاقت دیکھنا
آخری لمحات بھی اذکار سے خالی نہ تھے
تم شہیدوں کی ثناخوانی کی طاقت دیکھنا
سادگی چہروں پہ دیکھو اور دیکھو یہ مقام
فرش پر مسجود پیشانی کی طاقت دیکھنا
(حافظ اسداللہ وحید- سیرالیون)