از مرکز

تازہ دعا کی تحریک: اللہ تعالیٰ ہر جگہ ہر احمدی کو ہر شر سے بچائے اور ناقابلِ اصلاح لوگوں کو نشانِ عبرت بنائے

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(اسلام آباد،ٹلفورڈ)امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۳ء میں ماہِ رمضان کے دوران قرآنِ کریم کو سمجھنے، سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔ نیز رمضان میں دعاؤں کی طرف خاص توجہ دینے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

رمضان میں دعاؤں کی طرف بھی خاص توجہ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہر جگہ ہر احمدی کو ہر شر سے بچائے اور اللہ تعالیٰ کی نظر میں جو ناقابل اصلاح ہیں ان کو عبرت کا نشان بنائے تاکہ  دوسرے لوگ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والے بن سکیں۔

دنیا کے لیے عمومی طور بھی دعا کریں، اللہ تعالیٰ جنگ کی آفت سے دنیا  کو بچائے۔ (آمین)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button