ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ ہم پر بارش برسنے لگی تو رسول اللہﷺ نے اپنا (سر اور کندھے کا) کپڑا ہٹا دیا حتیٰ کہ بارش آپ پر آنے لگی۔ ہم نے عرض کی:اے اللہ کے رسولﷺ! آپ نے ایسا کیوں کیا؟ آپؐ نے فرمایا: ’’کیونکہ وہ نئی نئی (سیدھی) اپنے ربّ عزّوجلّ کی طرف سے آرہی ہے۔‘‘
(صحيح مسلم ،کتاب صلاة الاستسقاء۔ باب الدعاء فی الاستسقاء: 898)