ادبیات
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر۱۴۹)
۱۲؍دسمبر۱۹۰۳ء الہام
اِنّی حِمَی الرَّحْمٰن (میں خدا کی باڑ ہوں )۔فرمایا:
’’یہ خطاب میری طرف ہے ا س سے معلوم ہوتاہے کہ اعداء طرح طرح کے منصوبے کرتے ہوں گے۔ایک شعر بھی اس مضمون کا ہے۔
اے آنکہ سوئے من بدویدی بصد تبرّ
ازباغباں بترس کہ من شاخ مثمرم‘‘
(ملفوظات جلد ششم صفحہ۲۱۳)
تفصیل: مذکورہ بالافارسی شعر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے جو کہ مع اعراب واردو ترجمہ حسب ذیل ہے۔
اَےْ آنْکِہْ سُوْئے مَنْ بِدَوِیْدِیْ بِصَدْتَبَرْ
اَزْبَاغبَاں بِتَرْس کِہْ مَنْ شَاخِ مُثْمِرَمْ
ترجمہ:اے وہ جو میر ی طرف سینکڑوں کلہاڑے لے کر دوڑا ہے باغباں سے ڈر کیونکہ میں ایک پھلدار شاخ ہوں۔