کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ویرات کوہلی کی سینچری اور بھارت کی مسلسل چوتھی فتح

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء
میچ نمبر17: جمعرات19 اکتوبر2023ء
انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش
بمقام: پونے(Pune)

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں ایک اوریکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔میزبان بھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ویرات کوہلی (Virat Kohli)نے اپنے کیرئیر کی 48ویں سینچری بنائی اور وہ پلئیر آف دی میچ قرارپائے۔

بھارت نے 257کا ہدف بغیر کسی دقت کے 41.3اوورز میں پورا کیا۔روہت شرما اور شبمن گل نے ایک مرتبہ پھراننگزکا جارحانہ آغازکیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 88رنز بنائے۔روہت شرما نے دو چھکے اورسات چوکے لگاکر48رنز جبکہ شبمن گل نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سینچری بنائی،وہ 53کے انفرادی سکورپرآؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی سکور20ویں اوور میں 132ہوچکا تھا۔

بھارتی بیٹنگ کی خاص بات مایہ ناز بلے بازVirat Kohliکی شاندار سینچری تھی۔ابتداء میں انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور بالآخر چارچھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 103رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بنگلہ دیشی باؤلرز انڈین بیٹنگ کے لئےخاطرخواہ مشکلات پیدا نہ کرسکے ۔جوتین بلے باز آؤٹ ہوئے وہ بھی گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر پھینکنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونے (Pune)میں ٹورنامنٹ کا یہ پہلا میچ تھا۔بیٹنگ کے لئے نہایت اچھی اور سپاٹ pitchپربنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس مقابلہ کے لئے بنگلہ دیش کو اپنے کپتان Shakib Al-Hasanکے بغیرمیدان میں اترنا پڑا جو گزشتہ میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ان کی جگہ نجم الحسین شانتو(Najmul Hossain Shanto)نے قیادت کے فرائض سرانجام دئیے۔

بنگلہ دیشی اوپنرز نے بہترین آغاز کیا ۔خاص طورپر نوجوان بلے بازTanzid Hasan Tamim نے شاندار سٹروکس کھیل کر ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سینچری بنائی۔پہلی وکٹ کی شراکت میں 93رنز بنائے۔Tanzidتین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مددسے43گیندوں پر51رنز بنا کر کلدیپ یادیو(Kuldeep Yadav) کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد لگاتار وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور137کے سکورپر بنگلہ دیش کےچار اہم بلے باز آؤٹ ہوگئے۔

Litton Das نے 82گیندوں پر66رنز بنائے جبکہ Shanto اور Mehidy Hasan Mirazبالترتیب 8اور3رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔بعدازاں تجربہ کار بلے بازوں Mushfiqur Rahim اور Mahmudullah نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا جس کی بدولت ٹیم کا مجموعی سکورمقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر256تک پہنچ گیا۔مشفیق الرحیم نے 38 جبکہ محموداللہ نے46رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

انڈیا کی جانب سے Bumrah،Siraj اورJadeja نے 2۔2وکٹیں حاصل کیں۔Shardul ThakurاورKuldeep Yadavکے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بھارت کا پانچواں میچ 22اکتوبر کو اس ورلڈ کپ میں ابھی تک ناقابل شکست ٹیم نیوزیلینڈ کے ساتھ دھرم شالا میں ہوگا۔جبکہ بنگلہ دیش اگلا میچ 24اکتوبرکو جنوبی افریقہ کے خلاف ممبئی میں کھیلےگا۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت دوسرے اور بنگلہ دیش چارمیں سے ایک میچ جیت کرساتویں نمبرپر ہے۔

مختصراسکور: بنگلہ دیش اوورز میں 256/8رنز
لٹن داس 66،تنزید حسن 51،محمود اللہ46
جادیجا2/38،بمرا2/41،سراج 2/60
بھارت 41.3اوورز میں 261/3 رنز
ویرات کوہلی 103*،شبمن گل 53،روہت شرما 48
مہدی حسن میراز2/47،حسن محمود1/65

اہم اعداد و شمار


• ایک روزہ عالمی کپ میں ویرات کوہلی کی یہ تیسری سینچری ہے جبکہ ورلڈ کپ میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ان کی یہ پہلی سینچری ہے۔
• پونے کے میدان پربھی ویرات کوہلی کی یہ تیسری سینچری تھی ۔اس گراؤنڈ میں کوہلی مجموعی طورپر8اننگز میں 551رنز بنا چکے ہیں۔
• اس ورلڈ کپ ابھی تک سترہ میچز میں کل 199چھکے اور793چوکے لگ چکے ہیں۔سری لنکا کے Kusal Mendisچودہ چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ Rohit Sharmaنے تیرہ بار گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینکا ہے۔

اگلا میچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

جمعہ کے روز20 اکتوبر کو پاکستان اور آسٹریلیا بنگلور (Bengaluru)کے چناسوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔اپنے پہلے تین میچوں میں پاکستان دو جیتا اور ایک ہارا ہے جبکہ آسٹریلیا پہلےدومیچزمیں شکست کھانے کے بعد ایک میچ جیتنےمیں کامیاب رہا ہے۔لیکن پاکستان کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کو کئی لحاظ سے سبقت حاصل ہوگی۔جیت کے لئے پاکستان کو غیرمعمولی کھیل پیش کرنا پڑے گا۔

بنگلور(Bengaluru) کا موسم کرکٹ کے لئے سازگار رہنے کی توقع ہے جہاں دیگر شہروں کی نسبت قدرے خوشگوارموسم ہوگا۔اس میدان پر بڑے رنز بھی دیکھنے کومل سکتے ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ میں کل 107 میچز ہو چکے ہیں۔آسٹریلیا نے 69 میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان کو 34 میں کامیابی ملی ہے۔تین مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے اور 1 میچ ٹائی ہوا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا اور پاکستان 10 میچوں میں آمنے سامنے آچکے ہیں۔جن میں سے آسٹریلیا نے 6 اور پاکستان نے 4 بارفتح حاصل کی ہے ۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button