خلافتِ خامسہ کے بابرکت دور میں تحریک جدید کے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چھٹے دفتر کا اجرا اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کی تحریک
(۳؍نومبر ۲۰۲۳ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے نواسیویں(۸۹) سال کے دوران افراد جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی کا تذکرہ فرمایا اور نوّے ویں(۹۰) سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔
دفتر ششم کے اجرا کا اعلان
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے احباب جماعت کے مالی قربانی کے ایمان افروز واقعات بیان کرنے کے بعد حضور انور نے تحریک جدید کا پس منظر بیان کرتے ہوئے اس کے مختلف دفاتروں کا ذکر فرمایا۔ یاد رہے کہ حضرت مصلح موعودؓ نے ہر دفتر کی میعاد انیس سال مقرر فرمائی تھی۔ اسی لحاظ سے حضور انور نے تحریک جدید کے دفتر پنجم کے انیس سال مکمل ہونے پر آج کے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے دفتر ششم کا کے آغاز کا اعلان فرمایا۔ حضور انور نے فرمایا کہ اب نئے شامل ہونے والے نو مبائعین اور نئے پیدا ہونے والے بھی یا جو پہلے کسی دفتر میں نہیں ہیں دفتر ششم میں شامل ہوں گے۔ پس جماعتی انتظامیہ اس کے مطابق اپنی اپنی جماعتوں اس کے مطابق عمل کریں۔
تحریک جدید کے سال رواں کے اعداد و شمار
حضور انور نے تحریک جدید کے نواسیویں سال کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس سال جماعت عالم گیر کو 17.20ملین پاؤنڈز کی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ۔
وصولی گذشتہ سال سے ۷ لاکھ ۴۹ ہزار پاؤنڈز زیادہ ہے
مجموعی وصولی کے لحاظ سے (پاکستان کے علاوہ) پہلی دس جماعتیں
اول، جرمنی، دوم، برطانیہ، سوم، کینیڈا، چہارم امریکہ، پنجم، ۔مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، چھٹے نمبر پر بھارت، ساتویں پرآسٹریلیا، آٹھویں پرانڈونیشیا، نویں پر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، جبکہ دسویں نمبر پر گھانا رہی
قابل ذکر چھوٹی جماعتیں
آئرلینڈ، ماریشس، ہالینڈ، ملائیشیا، سنگاپور، نیوزی لینڈ، قزاخستان اور جارجیا
افریقن جماعتوں میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں جماعتیں
گھانا، ماریشس، نائیجیریا، برکینافاسو، تنزانیہ، گیمبیا، یوگنڈا، لائبیریا، سیرالیون اور بینن
حضورِ انور نے فرمایا کہ تحریکِ جدید کے
شاملین کی مجموعی تعداد سولہ لاکھ سینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے
اس میں زیادہ کام کرنے والے ممالک: گنی کناکری، جمائیکا، قرغیزستان، زیمبیا، نیپال، گھانا، کینیا، تنزانیہ، کانگو کنشاسا، کانگو برازاویل، نائیجیریا، سینیگال، آئیوری کوسٹ اور مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہیں
جرمنی کی پہلی دس جماعتیں
روئڈر مارک (Rödermark)، روڈگاؤ(Rodgau)، کیل (Kiel)، اوسنا بروک(Osnabrück)، پنےّ برگ (Pinneberg)، نوئس (Neuss)، نیڈا (Nidda)، کولون (Köln)، مہدی آباد، فلورس ہائم (Flörsheim)
جرمنی کی پہلی دس لوکل امارتیں
ہیمبرگ(Hamburg)، فرینکفرٹ(Frankfurt)، گروس گیراؤ (Gross-Gerau)، ویزبادن (Wiesbaden)، ڈٹسن باخ (Dietzenbach)، ریڈشٹڈ(Riedstadt)، روسلز ہائم (Rüsselsheim)، مورفلڈن والڈورف (Mörfelden-Walldorf)، ڈامشٹڈ (Darmstadt)، من ہائم (Mannheim)
برطانیہ کے پہلے پانچ ریجنز
بیت الفتوح، اسلام آباد، مڈلینڈز (Midlands)، مسجد فضل، بیت الاحسان
برطانیہ کی پہلی دس بڑی جماعتیں
فارنہم (Farnham)، ووسٹر پارک(Worcester Park)، ساؤتھ چیم (South Cheam)، اسلام آباد، والسال(Walsall)، اَیش (Ash)، جلنگھم(Gillingham)، آلڈر شاٹ ساؤتھ(Aldershot South)، یول(Ewell)، بریڈ فورڈ نارتھ (Bradford North)
برطانیہ کی چھوٹی جماعتیں
سپن ویلی(Spen Valley)، سوانزی(Swansea)، نارتھ ہیمپٹن(North-Hampton)، نارتھ ویلز (North Wales)، نیو پورٹ (Newport)
کینیڈا کی امارات
وان (Vaughan)، کیلگری (Calgary)، پیس ولیج (Peace Village)، وینکوور (Vancouver)، مسس ساگا (Mississauga)، ٹورانٹو (Toronto)
کینیڈا کی چھوٹی جماعتیں
ہیملٹن ماؤنٹن (Hamilton Mountain)، آٹوا ایسٹ (Ottawa East)، بریڈ فورڈ ایسٹ (Bradford East)، ہیملٹن ویسٹ (Hamilton West)، مونٹریال ویسٹ (Montreal West)،وینی پیگ (Winnipeg)، رجائنا (Regina)، لائڈمنسٹر(Lloydminster)،ایبٹس فورڈ(Abbotsford)
امریکہ کی جماعتیں
میری لینڈ(Maryland)، نارتھ ورجینیا (North Virginia)، لاس اینجلیس (Los Angeles)، سیئٹل (Seattle)، شکاگو (Chicago)، سیلیکون ویلی (Silicon Valley)، ڈیٹرائٹ (Detroit)، ہیوسٹن (Houston)، اوش کوش(Oshkosh)، نارتھ جرسی (North Jersey)، ساؤتھ ورجینیا (South Virginia)، سینٹرل جرسی (Central Jersey)، ڈیلس (Dallas)
پاکستان میں عمومی وصولی کے لحاظ سے
اوّل لاہور، دوم ربوہ اور سوم کراچی رہا۔
پاکستان کے اضلاع
فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، عمر کوٹ، حیدر آباد، میرپور خاص، لودھراں، بہاول پور، کوٹلی آزاد کشمیراور جہلم
پاکستان کی شہری جماعتیں
امارت ٹاؤن شپ لاہور، امارت علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، امارت دارالذکر لاہور، امارت عزیز آباد کراچی، امارت مغل پورہ لاہور، ملتان، امارت بیت الفضل فیصل آباد، گوجرانوالہ، کوئٹہ، پشاور
پاکستان کی چھوٹی جماعتیں
کھوکھر غربی، چونڈہ، کوٹ شریف آباد، بشیر آباد سندھ، کھاریاں، حیات آباد، پنڈی بھاگو، دار الفضل کنری، نواز آباد فارم، خیر پور
انڈیا کے دس صوبہ جات
کیرالہ، تامل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، جموں و کشمیر، اڈیشہ، پنجاب، بنگال، دہلی، مہاراشٹرا
انڈیا کی پہلی دس جماعتیں
کوئمبٹور (Coimbatore) تامل ناڈو، قادیان، حیدر آباد، کالی کٹ، منجیری، میلا پالم، بنگلور، کلکتہ، کرولائی (Karulai)، کیرنگ
آسٹریلیا کی پہلی دس جماعتیں
میلبرن لانگ وارِن(Melbourne Lang warrin)، میلبرن بیروک (Melbourne Berwick)، مارسڈن پارک(Marsden Park)، پین رتھ(Penrith)، پرتھ (Perth)، ایڈیلائڈ ویسٹ(Adelaide West)، کاسل ہل(Castle Hill)، برزبن لوگن ایسٹ (Brisbane Logan East)، پیراماٹا (Parramatta)، میلبرن کلائڈ (Melbourne Clyde)
آخری میں حضور انور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے اموال و نفوس میں برکت عطا فرمائے اور یہ لوگ پہلے سے بڑھ کر قربانیاں دینے والے ہوں۔
آخر میں حضورِ انور نے
مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کی تحریک
کرتے ہوئے فرمایا:
فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں ہمیشہ، انہیں نہ بھولیں۔ عورتیں اور بچے جس ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اللہ تعالیٰ جلد ان کی رہائی کے سامان فرمائے۔
٭…٭…٭