جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں کر اس کنٹری ریس
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں مورخہ ۱۲؍اکتوبر۲۰۲۳ء کوکراس کنٹری ریس منعقد کی گئی۔ کراس کنٹری ریس احاطہ جامعہ احمدیہ سے قریبی گاؤں سپروڈو تک منعقد کی گئی جس کا فاصلہ تقریباً ۴.۳؍ کلو میٹر ہے۔ لہٰذا یہ دوڑ کل ۸.۶؍کلومیٹر پر مشتمل تھی۔
اس ریس میں جامعہ احمدیہ کے ۲۵۳؍ طلبہ میں سے ۲۰۷؍ طلبہ شامل ہوئے۔ باقی طلبہ دوران ریس ڈیوٹیز پر موجود رہے ۔
ریس کا آغاز صبح پونے سات بجے انور اقبال ثاقب صاحب استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل نے دعا کے ساتھ کروایا۔ دوران ریس طلبہ کے لیے پانی اور طبی امداد کا بھی انتظام تھا۔
الحمدللہ ریس بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچی اور عزیزم رمضان جمعہ متعلم درجہ ثانیہ نے یہ ریس صرف ۳۳؍ منٹ اور ۵۶؍ سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح عزیزم صادق ماسمبا اور عزیزم حمادی سالوم نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس کے اختتام پر خاکسار نے دعا کروائی اور اس کے بعد تمام طلبہ کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
(رپورٹ : فہد احمدسید۔ نگران کھیل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)