متفرق

ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق

حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: (ایک) مسلمان کے (دوسرے) مسلمان پر چھ حق ہیں۔ عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ فرمایا (١) جب تم مسلمان سے ملاقات کرو تو اسے سلام کرو (٢) جب تمہیں کوئی (اپنی مدد کے لئے یا ضیافت کی خاطر) بلائے تو اسے قبول کرو۔ (٣) جب تم سے کوئی خیر خواہی چاہے تو اس کے حق میں خیرخواہی کرو (٤) جب کوئی چھینکے اور الحمد للّٰہ کہے تو (یَرْحَمُکَ اللّٰہُ کہہ کر) اس کا جواب دو (٥) جب کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو (٦) جب کوئی مرجائے تو ( نماز جنازہ اور دفن کرنے کے لئے) اس کے ساتھ جاؤ۔

(مشکوٰۃ المصابیح، جنازوں کا بیان، حدیث نمبر ۱۵۰۲)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button