جماعت برکینا فاسو کی ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک تقریب میں شمولیت
مورخہ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو جناب عزت مآب وزیر اعظم برکینافاسو Me Apollinaire Kyelem de Tambela صاحب اپنے چند دیگر وزراء کے ساتھ جن میں وزیر تعلیم، وزیر صحت، وزیر زراعت، وزیر انسانی بہبوداور گورنر Centre-Est شامل تھے ایک حکومتی تقریب کے لیے کوپیلا شہر تشر یف لائے ۔یہ تقریب جماعتی مشن ہاؤس کے سامنے موجود پرائمری سکول میں منعقد ہوئی جس میں جماعت احمدیہ کو بھی بطور خاص مدعو کیا گیاتھا۔ اس موقع پر شہر کی تمام مذہبی، سماجی،سیاسی اور حکومتی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس علاقے کے مقامی چیف /بادشاہ کی نمائندگی میں ان کے وزراء نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتی وفد کو مہمانان گرامی کے سامنے جماعت کا تعارف اور ملک بھر میں جماعت کی طرف سے جاری مختلف فلاحی کاموںکی تفصیلات پیش کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر تمام مہمانوں نے ملکی ترقی خاص طورپر تعلیم اور صحت کے میدان میں جماعت کی گراں قدر خدمات کو سراہااور مستقبل میںملکی اور ریجنل سطح پر ہونے والی مختلف جماعتی سرگرمیوںمیں شامل ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: سید حمادر ضا۔ مبلغ سلسلہ کوپیلا، برکینافاسو)