وفات مسیح ناصری علیہ السلام (اشعار ۱۱ تا ۲۰) کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال؟ (قسط دوم)
۱۱۔برخلاف نصّ یہ کیا جوش ہے
سوچ کر دیکھو اگر کچھ ہوش ہے
نص: nas وا ضح، قرآن پاک کے واضح احکام پر مشتمل آیت، Categorical Quranic injunction
اللہ تعالیٰ نے صاف فرما یا ہے کہ ایک انسان کا زندہ آسمان پر جانا اللہ تعالیٰ کی سنت اور وعد ہ کے خلاف ہے اور وہ اپنی سنت کے خلاف کبھی نہیں کرتا۔
۱۲۔کیوں بنایا ابن مریم کو خدا
سنت اللہ سے وہ کیوں باہر رہا
sunnatullah:سنت اللہ،اللہ پاک کا طریق The way of God
اللہ تعالیٰ مالک الملک ہے اسے اپنی کائنات چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔ اسے کوئی حاجت نہیں کہ وہ اپنی سنت کے خلاف کسی انسان کو خدائی صفات میں شریک بناتا۔
۱۳۔کیوں بنایا اس کو باشانِ کبیر
غیب دان و خالق حیّ و قدیر
baa shaan-e- kabeer: باشان کبیر (با کا مطلب ساتھ اور والا) بڑی شان والا،Highly exalted status
ghaib daaN: غیب داں، غیب کا علم رکھنے والا، Knower of the unseen and hidden things
حیُّ و قدیر: Hay yo-Qadeer، ہمیشہ زندہ رہنے والا ،ہمیشہ قائم رہنے والا (خدا تعالیٰ کے صفاتی نام)The Living, the Omnipotent (Attributes of God
سوال یہ ہے کہ مسیح ؑکو ایک عام انسان کی طرح پیدا فرماکے اسے غیر معمولی شان والا کیوں بنادیا اور انہیں بعض ایسی صفات سے کیوں نوازا گیا جو الٰہی صفات ہیں ؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ سب باتیں افسانہ ہیں۔ جھوٹ کا شاخسانہ ہیں۔
۱۴۔مر گئے سب پر وہ مرنے سے بچا
اب تلک آئی نہیں اس پر فنا
تلک: talak تک Towards, upto, near to
یہ خیال خام ہے کہ سب انسان تو موت کا مزا چکھتے ہیں مگر حضرت عیسیٰ ؑ موت سے بچ گئے اور اب تک زندہ ہیں۔
۱۵۔ہے وہی اکثر پرندوں کا خدا
اس خدادانی پہ تیرے مرحبا
خدادانی: Khudaa daaniخدا تعالیٰ کو سمجھنا، Awareness, insight and appreciation of God
مرحبا: marhabaa شاباش، واہ، خوب (شعر میں طنزیہ استعمال ہوا ہے
Bravo (used in the verse ironically as ’shame on you‘)
حضرت مسیح ؑ کے بارے میں یہ عقیدہ بھی بے بنیاد ہے کہ اکثر پرندے ان کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔
۱۶۔مولوی صاحب یہی توحید ہے
سچ کہو کس دیو کی تقلید ہے
توحید: tauheed توحید، اکیلا، جس کے ساتھ دوئی کا تصور نہ ہو Perfect Unity of God
دیو: daiw دیوی، دیوتا Idols
تقلید: taqleed اتباع to follow
اس شعر میں مولوی صاحب سے مراد دین کا سطحی علم رکھنے والے، عالم ِبے عمل لوگ ہیں۔ جو توحید کے اصل مفہوم سے نا آشنا ہیں۔ سچ بتاؤ تم لوگ اللہ تبارک وتعالیٰ کے پرستار ہو یا اس کے سوا کسی اور دیوی دیوتا کی پیروی کرتے ہو۔
۱۷۔کیا یہی توحیدِ حق کا راز تھا
جس پہ برسوں سے تمہیں اک ناز تھا
دین اسلام سے صدیوں کی وابستگی نے اللہ تعالیٰ کی ذات واحد کا بس اتنا ہی شعور دیا تھا کہ بندے کو خدا بنا بیٹھے۔
۱۸۔ کیا بشر میں ہے خدائی کا نشان
الاماں ایسے گماں سے الاماں
بشر: bashar،آدمی، انسان Human being
الاماں:al-amaaN، اے اللہ اپنی پناہ میں رکھ O‘God! protect us
ایک عام انسان میں خدائی کے نشان دیکھنا اور اسے خدا سمجھ لینا بہت بڑا گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس شرک سے اپنی پناہ میں رکھے۔
۱۹۔ہے تعجب آپ کے اس جوش پر
فہم پر اور عقل پر اور ہوش پر
فہم:fahm شعور، عقل، Understanding
آپ کے اتنے جوش سے اس عقیدے کی حمایت کرنے پر حیرت ہوتی ہے۔ آپ کی کم فہمی اور بے عقلی حیران کر دیتی ہے۔
۲۰۔کیوں نظر آتا نہیں راہِ صواب
پڑ گئے کیسے یہ آنکھوں پر حجاب
راہِ صواب: raah-e-sawaab درست، بہتر رستہ Right path
حجاب: hijaab پردہ Veil
سیدھا راستہ تو سب سے آسان ہوتا ہے۔ صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ آنکھوں کے آگے کیسا پردہ آگیا ہے کہ سیدھا، درست اور بہتر راستہ نظروں سے اوجھل ہوگیا ہے۔