ہالینڈ کے شہر Nijmegen میں تبلیغی پروگرام
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍ فروری ۲۰۲۴ء کو ہالینڈ کے شہر Nijmegen میں مقامی جماعت کو شعبہ تبلیغ کے تحت ایک تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کا مقصد شہر کے لوگوں تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاناتھا۔ چونکہ یہ ہفتہ کا دن تھا اس لیے شہر کے مرکز میں بہت ہجوم تھا جس کے باعث کافی لوگوں تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام میں تبلیغی سٹال لگایا گیا۔ تقریباً ۶۰۰؍کے قریب لوگوں نے سٹال کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ کچھ افراد سے اسلام احمدیت کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔ اس پروگرام میں ۶۰۰؍فولڈرزتقسیم کیے گئے،۲۰؍جماعتی کتابیں اور سات قرآن کریم کے نسخے تقسیم کیے گئے۔ نیز سات افراد سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
زائرین نے اس تبلیغی مساعی اور اسلام احمدیت کے پیغام کو سراہا۔ ایک ٹرکش فیملی نے سٹال کا دورہ کیا اور ان کو ٹرکش زبان میں قرآن کریم دیا گیا۔ جب انہوں نے اپنی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ دیکھا تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے مسجد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کو جماعتی ویب سائٹ کے بارہ میں بھی بتایا گیا۔ اس کے علاوہ جماعتی رابطہ نمبر دیاگیا تاکہ بعد میں ان سے رابطہ رہے۔ ایک عربی فیملی آئی جن کے دو بچے تھے۔ ان کو قرآن کریم چاہیے تھا۔ ان کو دو چھوٹے قرآن کریم دیے گئے جس پر بچے بہت خوش ہوئے کہ ان کو قرآن کریم ملے ہیں۔ الحمد للہ
یہ تبلیغی پروگرام بہت کامیاب رہا۔ اس پروگرام میں دس افراد نے شرکت کی۔ اللہ اس پروگرام کے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: عدیل باسم۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)