توفیق روزہ کے حصول کی دعا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں یہ دعا بھی سکھائی کہ اگر انسان روزوں سے محروم ہو رہا ہوتو وہ خدا سے دردمندانہ دعا کرے کہ میں روزوں سے محروم رہا جاتاہوں اس لیے تُو مجھے طاقت دے۔
فرمایا : ’’ایک دفعہ میرے دل میں خیال آیا کہ فدیہ کس لئے مقرر کیا گیاہے تو معلوم ہوا کہ توفیق کے واسطے ہے۔ تاکہ روزہ کی توفیق اس سے حاصل ہو۔ خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جو توفیق عطا کرتی ہے اور ہر شے خدا تعالیٰ ہی سے طلب کرنی چاہئے۔ خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتاہے توفدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ طاقت حاصل ہو جائے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتاہے۔ پس میرے نزدیک خوب ہے کہ (انسان) دعا کرے کہ الٰہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتاہوں اورکیامعلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ۔ یاان فوت شدہ روزوں کو اداکر سکوں یا نہ۔ اوراس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کوخدا تعالیٰ طاقت بخش دے گا۔‘‘
( ملفوظات جلد ۲ صفحہ ۵۶۳، ایڈیشن ۱۹۸۸ء)