ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر۱۶۳)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

فرمایا:’’…انبیاء و رسل کے تعلقات او ر ان کے مقام کی حقیقت سے دوسرے لوگ کیا اطلاع رکھ سکتے ہیں ۔یہ بڑے ہی لطیف ہوتے ہیں اور جس جس قدر محبت ذاتی بڑھتی جاتی ہے۔ اسی قدر یہ اور بھی لطیف ہوتے جاتے ہیں ۔دیکھو حضرت یوسفؑ نے صرف یہی کہا تھا کہ تم بادشاہ سے میرا ذکر بھی کرنا ۔صرف اتنی بات پر ایک عرصہ تک زندان میں رہنا پڑا۔حالانکہ عام نظر میں یہ ایک معمولی سی بات ہوسکتی ہے مگر نہیں یہ ان تعلقات محبت کے منافی تھی ۔غرض یہ ایک لطیف سرّ ہے جس پر ہر ایک مطلع نہیں ہوسکتا ۔یہی ایک مقام ہے جس کی طلب ہر ایک کو کرنی چاہیئے۔

بر کریماں کارہا دشوار نیست‘‘

(ملفوظات جلد ششم صفحہ ۴۳۰، ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

تفصیل: اس حصہ ملفوظات میں آمدہ فارسی مصرع مولانارومی کے ایک شعر کا دوسرا مصرع ہے۔مولانا کا مکمل شعر کچھ یو ں ہے۔

تُوْ مَگُوْ مَارَا بِدَان شَہْ بَارْ نِیْست

بَرْ کَرِیْمَان کَارْھَا دُشْوَارْ نِیْست

ترجمہ:تو یہ نہ کہہ کہ ہماری رسائی اس بادشاہ(خدا تعالیٰ ) تک نہیں ہے ۔جوانمردوں کےلیے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button