بچوں کا الفضل
عیدین کی تکبیرات کی حکمت
ایک بچی نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ نماز عیدین کی تکبیرات کی کیا حکمت ہوتی ہے؟حضور انور ایدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
’’پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح آنحضرت ﷺ نے ہمیں کر کے دکھایا ہے ہم نے کرنا ہے۔ دوسرا یہ ہے کہ ان دنوں میں الله تعالیٰ کی بڑائی کو زیادہ سے زیادہ بیان کرو۔ اس لئے تکبیرات میں بھی الله اکبر بڑی کثرت سے کہتے ہیں۔ نماز عید کی پہلی رکعت میں سات دفعہ اور دوسری رکعت میں پانچ دفعہ زائد تکبیرات کہی جاتی ہیں۔ سب سے بڑی وجہ تو یہی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کو یاد رکھو اور اس کی بڑائی بیان کرو۔‘‘
(كلاس واقفات نو 9؍اکتوبر2015ء بحوالہ الفضل انٹرنیشنل 26 جون 2023ء)