مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۷ تا ۲۳؍جون ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۸؍جون بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مرزا ساجد محمود صاحب (آلڈر شاٹ) اور مکرم محمد لطیف گل صاحب (ایپسم۔یوکے) ابن مکرم محمد اسماعیل صاحب (موسے والا ضلع سیالکوٹ) کی نماز جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۱؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۴؍جون۲۰۲۴ء)

٭…۲۲؍جون بروز ہفتہ: حضور انورنے آج بعد نماز عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات اسی صفحہ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۲۳؍جون بروز اتوار: آج دوپہر کو واقفات نو سکاٹ لینڈ کے ایک گروپ کی حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button