برکینا فاسو کے ریجن ددگو میں تقریب آمین
شاکر مسلم صاحب ریجنل مبلغ ددگو تحریر کرتے ہیں کہ برکینافاسو کے ددگو ریجن کی مرکزی مسجد میں مورخہ ۱۳؍جولائی ۲۰۲۴ء کو تقریب آمین منعقد ہوئی۔ تقریب آمین کی صدارت مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینافاسو نے کی۔ پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہر مسجد میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پھر ناظم علاقہ انصار اللہ نے استقبالیہ کلمات کہے۔ تقریب آمین میں ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات بھی پردہ کی رعایت کے ساتھ شامل تھیں جہاں مکرم امیر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات سے قرآن کریم کے کچھ حصے سنے۔ بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے خدام اور اطفال سے قرآن کریم کے کچھ حصے سنے اور پھر ان افراد میں یادگاری اسناد تقسیم کی گئیں۔ لجنہ اماء اللہ میں یہ اسناد مکرم امیر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے تقسیم کیں جبکہ خدام اور اطفال کو مکرم امیر صاحب نے اسناد دیں۔
تقریب کے آخر پر مکرم امیر صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت، اس سے محبت اور اسے سمجھ کر پڑھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے احباب کو نصائح کیں۔
دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔ آخر پر تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ تقریب آمین میں درج ذیل جماعتوں کے ۲۷؍افراد نے شامل ہونا تھا تاہم سیکیورٹی حالات کی وجہ سے صرف ۱۹؍افراد تقریب میں شامل ہونے کے لیے آسکے۔
نمبر شمار | نام جماعت | تعداد |
۱ | جماعت کونا | ۹ |
۲ | جماعت احمدیہ کاری | ۹ |
۳ | جماعت احمدیہ سیراکلے | ۲ |
۴ | جماعت احمدیہ چیریبا | ۱ |
۵ | جماعت احمدیہ ما کونگو | ۱ |
۶ | جماعت احمدیہ ددگو شہر | ۴ |
۷ | جماعت احمدیہ سیرالو | ۱ |
اللہ تعالیٰ ان سب احباب کو نور قرآن عطا فرمائے اور انہیں قرآن کے علم سے منو رفرمائے۔ آمین
(مرسلہ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)