متفرق
علاماتُ المقرَّبین
ان (مقربین الٰہی)کی مثال عبداللطیف کی مثال کی طرح ہے
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان (مقربین الٰہی) کی مثال عبداللطیف کی مثال کی طرح ہے، وہ میری جماعت کے ایک فرد تھے ان کا تعلق سرزمین کابل سے تھا۔ وہ اپنی قوم کے لیڈر ، سردار، ان سب سے اعلیٰ، سب سے زیادہ عالم، متقی، دلیرتھا اور وہ سیادت میں ان میں اوّل درجہ پر تھا اور وہ ان سب میں درخشندہ وجود تھا۔ اس نے یہ ایمان دکھایا جبکہ انہوں نے اسے سنگسار کرنے کی دھمکی دی تا وہ حق کو چھوڑ دے لیکن اس نے موت کو ترجیح دی اور رحمان کو راضی کر لیا۔ وہ امیر کے حکم پر سنگسار کر دیا گیا اور اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا۔ بلاشبہ اس میں رشک کرنے والوں کے لئے ایک نہایت اعلیٰ نمونہ ہے۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۸)